برطانیہ میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کا امکان

   

لندن :برطانیہ میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان ملازمین کی تنخواہوں میں بڑے اضافہ کی توقع ہے۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ وہ اپنے مطلوبہ اہداف حاصل کرسکیں،اس حوالے سے چارٹرڈ انسٹی ٹیوٹ آف پرسنل اینڈ ڈویلپمنٹ (سی آئی پی ڈی)نے اپنی سہ ماہی سروے رپورٹ میں بتایا ہے کہ کاروباری افراد آنے والے سال کے دوران ملازمین کی بنیادی تنخواہوں کی شرحوں میں اوسطا 4 فیصد اور نجی شعبے میں 5 فیصد تک اضافے کی توقع رکھتے ہیں۔