لندن: برطانیہ کی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی (یو ایچ ایس اے) نے کہا ہے کہ انگلینڈ میں منکی پاکسکے ویرینٹ کلیڈ ایل بی کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے، جو گزشتہ سال اکتوبر کے بعد سے ملک میں تصدیق شدہ آٹھواں کیس ہے۔ رپورٹ کے مطابق سرکاری ادارے کا کہنا ہے کہ آبادی کیلئے خطرہ کم ہے، کلیڈ ایل بی ویرینٹ وائرس کی ایک نئی شکل ہے، جس کا تعلق اگست میں ڈبلیو ایچ او کی طرف سے اعلان کردہ عالمی صحت کی ہنگامی صورتحال سے ہے۔یو کے ایچ ایس اے کا کہنا ہے کہ لندن میں ایک ایسے مریض میں نیا کیس سامنے آیا ہے، جو حال ہی میں یوگنڈا سے واپس آیا تھا، جہاں اس قسم کی کمیونٹی ٹرانسمیشن دیکھی جا رہی ہے، تاہم اس کا انگلینڈ میں شناخت کیے گئے پچھلے کیسز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔