برفانی طوفان کے باعث80 لاکھ افراد تاریکی میں

   

واشنگٹن: امریکہ کے شمال مشرقی حصے میں ہفتہ کو ایک شدید برفانی طوفان کے بجلی کا نظام بری طرح متاثر کردینے کی وجہ سے تقریباً 8 لاکھ کی آبادی اندھیرے میں رہی۔ طوفان نے مشی گن کا بیشتر حصہ متاثر کیا، جہاں فائر ذرائع کے مطابق مقامی وقت کے مطابق شام 7:24بجے تک تقریباً 730,000 لوگوں کو بجلی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑا۔ وسکونسن، نیویارک اور الینوائس میں بھی بڑے پیمانے پر بلیک آؤٹ کی اطلاع ملی ہے ۔مشی گن کے حکام نے بتایا کہ طوفان کے دوران چہارشنبہ کی رات بجلی کی تار گرنے سے ایک فائر فائٹر کی موت ہو گئی۔ ملک کے مغربی حصے بھی شدید برفباری سے متاثر ہوئے ہیں۔