برقی بلس میں اضافہ کے خلاف بھینسہ میں احتجاج

   

حکومت پر عوام کو لوٹنے کا الزام ، ٹرانسکو عہدیدار کو یادداشت کی پیشکشی

بھینسہ : سی پی آئی ایم ایل (نیو ڈیموکریسی پارٹی) کی قیادت میں مختلف پارٹیوں اور تنظیموں جن میں پی او ڈبلیو ، آئی ایف ٹی یو ، اے آئی کے ایم ایس ودیگر کی جانب سے بھینسہ محکمہ برقی ڈی ای دفتر کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ برقی بلوں میں اضافی رقم کے خلاف کیا گیا اس موقع پر سی پی آئی ایم ایل بھینسہ ڈویڑن سکریٹری جے راجو و دیگر حکومت تلنگانہ سے برقی بلوں میں کمی کرنے کا پْرزور مطالبہ کرتے ہوئے تلنگانہ حکومت پر عوام کو گمراہ کرنے اور دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ تلنگانہ حکومت ایک طرف برقی کی مفت سربراہی کا اعلان کی ہے اور دوسری طرف عوام سے برقی ڈیولپمنٹ چارجس کے نام پر ہزاروں روپئے برقی بلوں میں درج کرتے ہوئے لوٹ کر مہنگائی کا بوجھ عائد کیا جارہا ہے جو ناقابل برداشت ہے انھوں اسے حکومت کی منصوبہ بند سازش قرار دیا اور عوام کے برقی بلوں میں کمی کرتے ہوئے انصاف کے ذریعہ راحت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا بعدازاں اس ضمن میں محکمہ برقی ڈی ای دفتر عہدیدار کو تحریری یادداشت پیش کی گئی اس احتجاجی دھرنے میں پی او ڈبلیو ضلع جنرل سکریٹری ہریتا ، آئی ایف ٹی یو ضلع جنرل سکریٹری رام لکشمن ، اے آئی کے ایم ایس قائدین جن میں پرساد ، پوتنّا ، گنگادھر ، دیناجی اور دیگر کی کثیر تعداد موجود تھی واضح رہیکہ بھینسہ شہر کی عوام بلخصوص روزانہ محنت مزدوری کرنے والا غریب و متوسط طبقہ برقی بلوں میں ڈیولپمنٹ چارجس کے نام پر تقریبا چار سے پانچ ہزار روپئے اضافی رقم سے کافی پریشان دیکھی جارہی ہے اور محکمہ برقی دفاتر اور عہدیداروں سے اس معاملہ کی وضاحت طلب کرنے پر مطمئن بخش اور مناسب جواب موصول نہیں ہورہا ہے جس کی وجہ عوام میں حکومت تلنگانہ کے خلاف شدید غصہ اور ناراضگی دیکھی جارہی ہے بھینسہ کی عوام نے تلنگانہ وزیراعلی کے چندرشیکھر راؤ سے اس جانب انصاف کرنے اور برقی بلوں کے اضافی ہزاروں روپئے کی کمی کرنے اور مہنگائی کے بوجھ سے عوام کو چھٹکارہ دیکر راحت فراہمی کی جانب سنجیدہ اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔