برقی شاک سے کمسن لڑکا ہلاک

   

حیدرآباد۔/3 مارچ، ( سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ چھتری ناکہ میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جس میں بورنگ کی موٹر بند کرنے کے دوران دس سالہ لڑکا برقی شاک کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ نکش کمار جو جئے رام کا بیٹا تھا اور للیتا باغ کا ساکن تھا۔ آج صبح بورنگ کی موٹر کا سوئچ بند کرنے کے دوران اچانک برقی شاک کی زد میں آگیا اور برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ پولیس چھتری ناکہ نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ب