برقی شعبہ کو خانگیانے مرکز کا منصوبہ نقصاندہ‘ وزیر برقی جگدیش ریڈی

   

حیدرآباد 23 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) وزیر برقی جگدیش ریڈی نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت برقی کے شعبہ کو خانگیانے کا منصوبہ رکھتی ہے اور ایسا کوئی بھی قدم عوام کے ساتھ ناانصافی اور دھوکہ رہے گا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے جگدیش ریڈی نے کہا کہ خانگی افراد کو برقی اداروں کو حوالے کرنا برقی شرحوں میں اضافہ کا سبب بن سکتا ہے۔ مرکز کی برقی اصلاحات اور نئی پالیسی کی مخالفت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے جو قانون سازی کی تیاری کی ہے، وہ ریاستوں کے مفاد میں نہیں ہے۔ تلنگانہ اسمبلی میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ نئے برقی قانون کے نتیجہ میں ہر شعبہ بری طرح متاثر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ زرعی شعبہ کو مفت برقی سربراہی کی مخالفت میں مرکز نے قانون سازی کی ہے۔ زرعی شعبہ کیلئے میٹرس نصب کرنے کا مرکز کی جانب سے زبردست دباؤ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض کارپوریٹ گھرانے برقی شعبہ پر اپنا کنٹرول حاصل کرنا چاہتے ہیں تاکہ زائد منافع حاصل کیا جائے۔ر