چنڈی گڑھ: کانگریس کے ریاستی صدر کے عہدہ سے نوجوت سنگھ سدھو کے استعفیٰ کے بعد پنجاب میں ہنگامہ برپا ہے۔ دریں اثنا چیف منسٹر چرنجیت سنگھ نے آج کابینی اجلاس منعقد کیا اور پھر پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ چرنجیت نے ریاست میں برقی بلوں پر بڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دو کیلو واٹ والے صارفین کا بقایا بل ادا کرے گی ، ان کے کنکشن بحال کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ بجلی کے بغیر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ بہت سے لوگوں کے بجلی کے کنکشن منقطع ہو چکے ہیں اور وہ بجلی کے بغیر رہ رہے ہیں۔ ریاست میں 55 ہزار سے ایک لاکھ لوگوں کے منقطع کردئیے گئے ہیں۔