برقی کے اعلیٰ عہدیداروں کا دورہ کوہیر

   

کوہیر۔/18 جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد عبدالحنان جاوید نمائندہ ایم پی ٹی سی وارڈ نمبر 2 عرشیہ کلیم سابق سرپنچ کوہیر نے محمد فرید الدین رکن قانون ساز کونسل کے دورہ کوہیر کے موقع پر محکمہ رقی کے عہدیداروں کی لاپرواہی پر نمائندگی کی تھی جس پر محمد فرید الدین نے محکمہ برقی کے اعلیٰ عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کوہیر مستقر کا دورہ کرتے ہوئے حالات کا جائزہ لیں جس کے بعد برقی کے اعلیٰ عہدیداروں اے ڈی، ڈی ای ای نے کوہیر مستقر کا دورہ کرتے ہوئے جائزہ لیا۔ اس موقع پر عبدالحنان جاوید، محمد کلیم الدین ، محمد واجد ذبیح کے ہمراہ کوہیر کے مختلف محلہ جات کا دورہ کرتے ہوئے لوہے کے پولس کی تبدیلی اور سمنٹ کے پولس کی تنصیب کے علاوہ نیچے زمین کی جانب لٹکتے ہوئے برقی تاروں کی درستگی کا معائنہ کیا اور بتایا کہ بہت کاموں کا آغاز کیا جائے گا۔ اس موقع پر اے ای ای کوہیر عبداللہ حبیب کے علاوہ کنٹراکٹر موجود تھے۔

تلگو صحافیوں کے خلاف پولیس کارروائی، مقدمات درج
نظام آباد :18؍ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)شہر نظام آباد سے وابستہ دو تلگو روزناموں کے صحافیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے مقدمات درج کیا۔ سب انسپکٹر لکشمیا کی اطلاع کے بموجب تلگو روزناموں سے وابستہ صحافی راج کمار ، نوین شہر کے ونائیک نگر ہائوزنگ بورڈ کالونی میں ایک مکان میں شادی کی تقریب انجام دی گئی تھی اس تقریب میں قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حکومت کے شرائط کی مکمل خلاف ورزی کرتے ہوئے زائد براتیوں نے شرکت کی تھی ۔ جس پر ڈائیل 100 کو فون وصول ہونے پر پولیس یہاں پہنچ گئی تھی جس پر یہ دونوں صحافیوں نے پولیس میں معاملہ کو رفع دفع کرنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے 2 ہزار روپئے حاصل کرلیا اور بار بار روپیوں کا مطالبہ کرنا شروع کیا تھا متعلقہ افراد نے صحافیوں کے ہراساں سے تنگ آکر پولیس میں شکایت کی جس پر IVٹائون پولیس نے ان دونوں کو تحویل میں لیکر پوچھ تاچھ کرتے ہوئے ان دونوں کیخلاف مقدمہ درج کیا ۔