ممبئی۔ برقی گاڑیوں (ای وی) کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے ساتھ گھریلو فورجنگ اور کاسٹنگ کی صنعت پر منفی اثر پڑے گا، جس سے صلاحیت کے استعمال میں کمی آئے گی۔ صنعتی ادارہ اے آئی ایف آئی نے چہارشنبہ کو یہ بات بتائی۔اسوسی ایشن آف انڈین فورجنگ انڈسٹری (اے آئی ایف آئی) نے کہا کہ اگر حکومت صرف الیکٹرک گاڑیوں کے بجائے ہائبرڈ گاڑیوں کی حوصلہ افزائی نہیں کرتی ہے تو صنعت میں 60 فیصد تک یونٹس جو بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت سے لڑ رہی ہیں، انکو بند کرنا پڑ سکتا ہے۔ اے آئی ایف آئی نے کہا کہ 70 سے 80 فیصد گھریلو پیداوار آٹو انڈسٹری میں استعمال ہوتی ہے۔ باڈی نے کہا کہ آٹو سیکٹر میں سست روی کے درمیان فورجنگ انڈسٹری کو اوسط کل صلاحیت میں 50 فیصد کمی کا سامنا ہے۔ وکاس بجاج صدراے آئی ایف آئی نے کہا ہمارا اندازہ ہے کہ الیکٹرک گاڑیاں اگلے چند سالوں میں فورجنگ اور کاسٹنگ انڈسٹری میں 60 فیصد کمپنیوں کو ہلاک کر دیں گی۔ جس کی وجہ سے علاقے میں بے روزگاری بڑھے گی اور یونٹ بند ہو جائیں گے۔ اسوسی ایشن کے مطابق، ایک روایتی ڈرائیو ٹرین میں 2000 گھومنے والے پرزے ہوتے ہیں، جب کہ ایک الیکٹرک ڈرائیو ٹرین میں صرف 20 ہوتے ہیں۔ آئی وی سی اے کی طرف سے ای وائی اور انڈس لا کے تعاون سے کئے گئے ایک حالیہ مطالعہ کے مطابق، ہندوستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن سال بہ سال 168 فیصد بڑھ کر 20212 سے 3,30,000 یونٹس تک پہنچ گئی ہے۔ مطالعہ کا تخمینہ ہے کہ گھریلو ای وی کی طلب 2027 تک 9 ملین گاڑیوں تک بڑھ جائے گی۔