برکھا کے ساتھ بحث۔ شاہ فیصل نے کشمیر پر بات کی۔ویڈیو

,

   

سابق ائی اے ایس افیسر مسٹر شاہ فیصل نے ”برکھا کے ساتھ بحث“ میں حصہ لیتے ہوئے ارٹیکل 370کو ہٹانے کے اقدام کاتقابل نیوکلیر بم سے کیا ہے۔

انہو ں نے ماضی میں بھی یہ کہاتھا کہ انکے جیسے لوگ اس بات پر بحث کرتے ہیں رہے کہ کشمیری ہندوستانی جمہوریت اور سکیولر زم کا اپنی شناخت کو اور تہذیب کو ختم کئے بغیر حصہ بن سکتا ہے۔

تاہم ارٹیکل370کوہٹاکر اور ریاست کو تقسیم کرتے ہوئے نہ صرف اس کی شناخت ختم کردی گئی ہے بلکہ جموں کشمیر ریاست کے موقف کو بھی یونین ٹریٹری بناکر کم کردیاگیاہے۔

جب ان سے اقدام کا نیوکلیئر بم گرانے سے تقابل کرنے کے متعلق استفسار کیاگیاتو شاہ فیصل نے کہاکہ جب کسی جگہ پر بم گرایا جاتا ہے تو وہاں کے لوگ سکتہ میں آجاتے ہیں‘

پریشان اور مایوس ہوجاتے ہیں اور وہ اس بات کا اندازہ لگانے کی کوشش کرتے ہیں یہ کیو ں اور کس طرح ہوا ہے۔

YouTube video

وادی کی موجودہ حالات کے متعلق بات کرتے ہوئے مسٹر فیصل نے کہاکہ یہ کشمیر کے لوگ اب تک نہیں سمجھ پائے ہوا کیاہے۔

انہو ں نے مزیدکہاکہ ”لوگ اس وقت ردعمل پیش کریں گے جب انہیں پتہ چلے گا کہ حقیقت میں ہوا کیاہے“۔

فیصل کے دعوی پر محترمہ برکھا نے کہاکہ سابق میں کئی حکومتوں نے ارٹیکل کو کمزور کیاہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ آج دستور ہند کے ارٹیکل 260برائے395پہلے سے جموں او رکشمیر میں لاگو ہے۔