بریلی:راہول گاندھی کے وکیل نے عدالت میں داخل کیا وکالت نامہ

   

بریلی: اترپردیش کے ضلع بریلی کی ایک خصوصی عدالت میںآج اشتعال انگیز تقریر کے ایک معاملے میں کانگریس کے سابق صدر و ایم پی راہل گاندھی کے وکیل نے وکالت نامہ داخل کیا ہے ۔لکھنؤ ہائی کورٹ کے وکیل پریانشو اگروال اور یاسر عباسی نے ایم پی ایم ایل اے کورٹ / اے ڈی جے -2 کورٹ میں وکالت نامہ داخل کیا۔ انہوں نے راہل گاندھی کا آدھار کارڈ بھی جمع کرایا ہے ۔ عدالت نے اگلی سماعت 2 اپریل کو مقرر کی ہے ۔اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر انچت دویدی نے بتایا کہ وکالت نامہ آج صبح کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی جانب سے عدالت میں جمع کرایا گیا ہے ۔ دویدی نے کہا کہ آل انڈیا ہندو مہاسنگھ منڈل کے صدر پنکج پاٹھک، سبھاش نگر، بریلی کے رہنے والے ، نے راہل گاندھی کے خلاف رپورٹ درج کرنے کے لیے وکیل وریندر پال گپتا اور انیل دویدی کے ذریعے ایم ایل اے -ایم پی کورٹ/سی جے ایم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ اسے عدالت نے 27 اگست کو منسوخ کر دیا تھا۔ اس حکم کو چیلنج کرتے ہوئے سیشن کورٹ میں نظرثانی دائر کی گئی تھی۔