بریکس کے نئے ڈیولپمنٹ بنک سے معاشی بحالی کیلئے ہندوستان کو ایک بلین ڈالر کی مدد

   

جنیوا: نیو ڈیولپمنٹ بنک جو سابق میں بریکس ڈیولپمنٹ بنک سے جانا جاتا تھا، ہندوستان کی معیشت کو بحال کرنے کیلئے اس ملک کو ایک بلین ڈالر قرض دینا کا اعلان کیا ہے۔ کوویڈ۔19 وبا کے اثرات سے باہر نکلنے کیلئے بنک نے ہندوستان کو قرض دینے کا فیصلہ کیا۔ اس قرض سے قدرتی وسائل مینجمنٹ اور دیہی روزگار پیدا کرنے سے متعلق دیہی انفراسٹرکچر پر خرچ کرنے میں مدد ملے گی۔ مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار ضامن اسکیم کے تحت حکومت نے دیہی علاقوں میں روزگار پیدا کرنے کی مہم شروع کی ہے۔