بزمِ صدف انٹرنیشنل کییو اے ای شاخ کا قیام

   

نئی دہلی/ دبئی: اردو کی ممتاز ادبی تنظیم بزمِ صدف انٹر نیشنل کے دائرہ کار میں مزید توسیع کے تحت متحدہ عرب امارات چیپٹر کے لیے امتیاز صدیقی کی کنوینر شپ میں سات رُکنی ورکنگ کمیٹی کی تشکیل دی گئی ہے ۔ بزمِ صدف انٹر نیشنل کے چیئر مین شہاب الدین احمد نے بتایا کہ کچھ مدّت سے اِس بات کے لیے کوششیں ہو رہی تھیں کہ بزمِ صدف انٹرنیشنل دوبئی، شارجہ یا ابو ظہبی میں اپنی شاخ قائم کرے ۔ امتیاز صدیقی کی کنوینر شپ میں سات رُکنی ورکنگ کمیٹی کی تشکیل ہوئی ہے جس میں جناب ایم۔ ہارون اکمل، جناب بابر مجتبیٰ، محترمہ عائشہ شیخ آسی، جناب ن۔ی۔عدن، جناب محمد آصف شیخ، محترمہ سمیعہ ناز ملک اور جناب طارق حفیظ کو بہ حیثیتِ رُکن ورکنگ کمیٹی میں نامزد کیا گیا ہے ۔ توقع ہے کہ اِن کی کوششوں سے بزمِ صدف انٹر نیشنل کی دوبئی اور متحدہ عرب امارات میں سر گرمیاں بڑھیں گی ۔