بستی دواخانوں میں ڈاکٹرس کی خدمات کے حصول کااعلان

   

حیدرآباد۔16 اکٹوبر (سیاست نیوز) کیا آپ ڈاکٹر ہیں اور غریبوں کی خدمت کا جذبہ دل میں رکھتے ہیں ؟ تو پھر حیدرآباد کے بستی دواخانوں کے دروازے آپ کے لئے کھلے ہیں۔شام کے اوقات میں اپنی خدمات فراہم کرنے والے بستی دواخانوں میں شہریوں کے لئے پارٹ ٹائم بنیادوں پر کام کرنے کے لئے 54 ڈاکٹروں کو بھرتی کی جائے گی ۔فی الحال ، حیدرآباد اورپڑوسی علاقوں میڈچل اور رنگا ریڈی اضلاع میں 113 دواخانے کام کررہے ہیں۔ قبل ازیں کلینک صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک چلائے جاتے تھے ، لیکن شام کی اوقات کے لئے بہت سی اپیلوں کے بعد ، کلینک اب شام ساڑھے سات بجے تک اور اس سے آگے چل رہے ہیں۔یہ مراکز کلینیکل آؤٹ پیشنٹ خدمات مہیا کرنے اور پری پرائمری ہیلتھ کیئر سنٹروں اور بڑی سہولیات کے لئے شروع کیے گئے تھے۔ فی الحال ، 20 خصوصی دواخانوں میں ماہر ڈاکٹر کام کر رہے ہیں۔ جن میں جنرل میڈیسن ، پیڈیاٹریکس ، سائیکالوجی اور ای این ٹی سمیت دیگر شعبے شامل ہیں۔ ایک ہفتہ میں دو بار خدمات فراہم کرنے کی بیناد پر ان پارٹ ٹائم ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔یہ تمام جنرل ڈاکٹر عمومی معالج ہوں گے اور یہ بھرتی آئندہ دو دن میں مکمل ہوجائے گی۔ جی ایچ ایم سی کے بموجب عام طبی خدمات کے شعبے کو مستحکم کرنے کے بعد دوسرے شعبوں کے ڈاکٹروں کی خدمات بھی مستقل طورحاصل کی جائیں گی۔اس کے علاوہ کچھ علاقوں میں امراض نسواں کی خدمات کو مزید بہتر بنانے کی بھی مانگ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ غریبوں کی مدد کے لئے پہلے ہی 15 ماہر امراض نسواں کی بھرتی کرنے کی کوششیں کی جاری ہیں ۔علاوہ ازیں بیشتر ڈاکٹروں کو تنخواہ کے متعلق خدشہ تھا لیکن اب وہ پارٹ ٹائم ڈاکٹر کی حیثیت سے کام کرنے کے لئے ماہانہ 40سے 45 ہزار روپے مانگ رہے تھے۔ عہدیدار نے کہا کہ ان تنخواہوں کے برعکس ہم ایسے ڈاکٹروں کی تلاش کر رہے ہیں جو ٹرسٹ کے ساتھ کام کرتے ہیں یا غریبوں کی خدمت کے لئے پرعزم ہیں۔