بستی ڈویژن کے 12تھانیداروں کو بہتر کام کیلئے تہنیت

   

بستی: اترپردیش کے بستی ڈویژن کے بستی، سدھارتھ نگر اور سنت کبیر نگر اضلاع کے 12 تھانیداروں کو بہتر کام کرنے کے لئے ستائش مکتوب دے کر ان کو تہنیت پیش کی جائے گی۔ پولیس ذرائع نے منگل کو بتایا کہ پبلک اپروول ریٹنگ میں ملے ووٹ کی بنیاد پر اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس گورکھپور اکھل کمار کی ہدایت میں بہتر کام کرنے والے ضلع کے پیکولیا، شہر، والٹرگنج، رودھولی، چھاونی، سدھارتھ نگر ضلع کے کپل وستو، کھیسرہا، شیو نگر ڈھڑھائی، مشروالی، جوگیا،ادئے پور اور سنت کبیر نگر کے مہنداول اور دھارا کے تھانیداروں کو ستائش لیٹر دے کر ان کی تکریم کی جائے گی۔ اور جہاں کی خراب پیش رفت ہے وہاں کے تھانیداروں کو ہٹایا جاسکتا ہے ۔