بسمہ معروف بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوش

   

کراچی ۔ پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے کرکٹ سے فوری سبکدوشی کا اعلان کردیا۔ بسمہ معروف نے 276 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جو پاکستانی ریکارڈ ہے۔ انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں6262 رنز بنائے اور 80 وکٹیں حاصل کیں۔ 32 سالہ بسمہ معروف نے کہا ہے کہ اس کھیل کو خیرباد کہہ رہی ہوں جس سے مجھے بہت پیار ہے۔ کرکٹ کا یہ سفر یادگار رہا ہے۔ یہ یادیں ہمیشہ ساتھ رہیں گی۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ، ساتھی کھلاڑیوں، افراد خاندان اور پرستاروں نے ہر قدم پر میرا ساتھ دیا ان سب کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی۔