بسپا کے رکن پارلیمان کنور دانش علی نے سی اے اے، این آر سی قانون کو واپس لینے کا حکومت سے کیا مطالبہ

,

   

نئی دہلی: پیر کے دن بی ایس پی کے امروہہ سے لوک سبھا رکن کنور دانش علی نے پارلیمنٹ میں وقفہ صفر کے دوران مفاد عامہ سے متعلق کئی اہم مسائل اٹھائے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سی اے اے اور این آر سی جیسے کالے قوانین کو واپس لیا جائے اور اس کے خلاف احتجاج کے دوران یو پی اے نافذ کرکے جیلوں میں بند طلباء اور مظاہرین کو رہا کیا جائے انہوں نے پارلیمنٹ میں کہا کہ ماضی میں حکومت نے کسانوں کے خلاف تین کالے زرعی قوانین کو واپس لے لیا ہے اور حکومت نے ملک بھر میں پرامن احتجاج کرنے والے لوگوں کے خلاف لکھے گئے جھوٹے مقدمات کو بھی واپس لینے کو کہا ہے۔