بس اور کرین میں تصادم کا خوفناک واقعہ ، کوئی جانی نقصان نہیں

   

حیدرآباد۔/22جنوری، ( سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ بہادر پورہ میں آج رات آر ٹی سی بس اور کرین میں تصادم کا خوفناک واقعہ پیش آیا تاہم اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا بلکہ بس ڈرائیور معمولی زخمی ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ آر ٹی سی بس جو کولہا پور جارہیے تھی جیسے ہی بس بہادر پورہ کے علاقہ پہنچی وہاں موجود کرین اور بس میں تصادم ہوگا۔ بس کے تمام مسافرین کو محفوظ طور پر بس سے نکال لیا گیا۔ اس دوران گھنٹوں ٹریفک جام ہوگئی۔ بہادر پورہ سڑک پر تعمیری کام جاری ہے اور اس ضمن میں یہاں کرین موجود تھا۔ پولیس بہادر پورہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔