بس کی ٹکر ، موٹر سائکل سوار کی موت

   

گنا،29جنوری(سیاست ڈاٹ کام)مدھیہ پردیش کے ضلع گنا کے سٹی کوتوالی علاقے میں واقع اوور برج پر تیز رفتار بس نے ایک موٹرسائکل کو ٹکر ماردی،جس سے اس کی موقع پر موت ہوگئی ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق راجستھان کے گنگا پور کا رہنے والا گھنشیام راٹھور ایک کمپنی میں تعینات تھا۔وہ کل شام اپنی موٹرسائکل سے گنا سے کمپنی کی سمت جارہاتھا،تبھی اوور برج پر ایک تیز رفتار بس نے اسے ٹکر ماردی،جس سے اس کی جائے وقوع پر ہی موت ہوگئی۔پولیس نے معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے ۔