بس کی کھڑکی سے دیکھنے کے دورانڈی سی ایم کی ٹکر ‘ ایک شخص ہلاک

   

حیدرآباد۔ 7 فروری (سیاست نیوز) سفر کے دوران بس کے شیشے سے باہر کا نظارہ کرنا اکثر شہریوں کی عادت ہوتی ہے لیکن یہ عادت خطرناک و جان لیوا بھی ہوسکتی ہے۔ اس طرح کا ایک واقعہ شہر کے نواحی علاقہ میں پیش آیا جہاں بس کے شیشہ سے سرکو باہر کرنا ایک شہری کی ہلاکت کا سبب بن گیا جو ڈی سی ایم گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ کھڑکی سے سر باہر نکالنے والا نوجوان دوسری گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا جس کی شناخت 27 سالہ ایسو کی حیثیت سے کرلی گئی جو کنڈاپور کا ساکن تھا۔ ذرائع کے مطابق ایسو چوکیدار تھا جو کل املی بن سے دیورکنڈہ جانے بس میں سوار ہوا۔ بس یاچارم سے گذررہی تھی ایسو نے بس کی کھڑکی سے سر باہر نکالا ذرائع نے بتایا کہ ایسو کو قئے آرہی تھی اس دوران ایک ڈی سی ایم کی زد میں آکر ایسو ہلاک ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ ع