بشارالاسد اور ان کی اہلیہ کورونا سے صحت یاب

   

دمشق: شام کے صدر بشارالاسد اور خاتون اول اسما الاسد کورونا کی وبا سے صحت یاب ہوگئے ہیں۔ قرنطینہ کا دورانیہ مکمل کرنے کے بعد وہ جلد ہی معمول کے مطابق اپنی ذمہ داریوںپر واپس ہوجائیںگے۔ 8 مارچ کو 55 سالہ بشارالاسد اور ان کی 45 سالہ اہلیہ اسما کے کوویڈ19 کا شکار ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ اسما چھاتی کے سرطان کا بھی شکار ہوئی تھیں۔ تاہم اب وہ صحت یاب ہوچکی ہیں۔ دونوں میاں بیوی پر کورونا وبا کے معمولی اثرات ظاہر ہوئے تھے۔شامی ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہیکہ صدر بشارالاسد اور خاتون اول کورونا سے صحت یاب ہوگئے ہیں۔ وہ 9 دن تک اس وبا کا شکار رہے۔ وہ جلد ہی معمول کی زندگی کی طرف لوٹ آئیں گے۔