بغیرکھانے کے لئے 220کیلومیٹر کی نور جہاں نے مسافت طئے کی

,

   

نورجہاں جو یومیہ اجر ت پر کام کرنے والے مزدور ہیں ان افراد میں شامل ہیں جنھیں معاشی مدد کے پیاکج کی ضرورت ہے

نیوز ایجنسی اے این ائی سے بات کرتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ ”چہارشنبہ کے روز سے میں کانپور دیہات کے ابکا پور (220کیلو میٹر) کی مسافت طئے کرنے کے لئے اپنے گھر نکلی تھی۔ مجھے امید تھی کے ایک یادوروز میں اپنے گھر میں پہنچ جاؤں گی۔ میں بھوکی ہوں مگر میرے پاس اس کاکوئی حل نہیں ہے“۔

اگر لاک ڈاؤن کے پیش نظر آپ کے گھر میں کام کرنے والے ملازمہ آپ کے ہی گھر میں توقف کرلیتے ہیں تو قریب کے اضلاعوں کے لئے اپنے گھر وں کو واپس لوٹنے کی کوشش کرتے ہوئے اگرہ کانپور ہائی وے پیدل چلتے ہوئے مہاجر ورکرس کا ہمیں نظارہ دیکھنے کو نہیں ملتا۔قومی لاک ڈاؤن میں تمام مسافر ٹرینیں اور بسیں بند ہیں۔

یومیہ اجرت پر کام کرنے والے اودیش نے کہاکہ ”میں نے سرساگنج علاقے سے فیروز آباد کے لئے اپنا سفر شروع کیا اور کانپور میں گھاتم پور پہنچا جو ایک اندازے کے مطابق250کیلومیٹر کا سفر ہے“۔

چندرا پور میں اپنے گھر پہنچنے کے لئے مہارشٹرا کے ناگپور سے 135کیلومیٹر کی مسافت بغیر کھانے کے ایک 26سالہ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے لیبر نے طئے کی ہے۔

لاک ڈاؤن کی وجہہ سے پیدا شدہ خوف کے چلتے غریب لوگ کسی بھی صورت میں اپنے گھر واپس لوٹنا شروع کردئے ہیں‘ پونے میں لیبر کے طور پر کام کرنے والے نریندر شلکی نے چندر ا پور ضلع کے ساؤلی تحصیل میں آنے والے جامبھ گاؤں جانے کا فیصلہ کرلیاتھا۔

کسی بھی طرح پونے سے ناگپور کی آخری ٹرین پکڑنے میں وہ کامیاب رہا‘ مگر حکومت نے تمام طرح کے سفر پر روک لگادی اور وہ ناگپور میں ہی پھنس گیا

ناگپور سے 135کیلو میٹر کے فاصلے پر واقعہ سندھوی تحصیل میں شیواجی چوراہے پر تھکے ہوئے شلکی موجود ہے۔

سندھوی پولیس اسٹیشن کے اسٹنٹ انسپکٹر نشیکانت رامکاٹے نے کہاکہ جب پولیس نے اس سے پوچھا کہ وہ کیو ں کرفیو کی خلاف ورزی کررہے ہیں تو اس نے سارا واقعہ سنایا او ربتایاکہ اپنے گھر پہنچنے کے لئے وہ پچھلے دو دونوں سے پیدل چل رہا ہے۔

سندھوی کے دیہی اسپتال کو فوری طور پر شلکی کو لے جایاگیا۔جہاں پر اس کی طبی جانچ کی گئی اور پولیس کے ایک سب انسپکٹر اپنے گھر سے شلکی کے لئے ٹفن باکس لے کر ائے۔

رامکاٹے نے کہاکہ اسپتال سے ڈسچارج کئے جانے کے بعد پولیس نے جامبھ گاؤں کے لئے جو سندھوی سے 25کیلومیٹر کے فاصلے پر جانے کے لئے ایک گاڑی کا انتظام کیا‘ مذکورہ عہدیداروں نے بتایا کہ احتیاطی اقدامات کے طور پر شلکی کو 14دنوں کی گھریلونگرانی میں رکھا گیاہے