بغیر سبسڈی والا گیس سلنڈر 15.50 روپے مہنگا

   

نئی دہلی،یکم ستمبر ( یواین آئی) تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے اتوار سے بغیر سبسڈی والے گھریلو رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت 15.50 روپے بڑھا دی ہے ۔ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن(آئی او سی) کی ویب سائٹ کے مطابق، قومی دارالحکومت دہلی میں آج سے بغیر سبسڈی والے 14.2 کلو گرام کا رسوئی گیس سلنڈر 590 روپے میں ملے گا۔ اگست میں اس کی قیمت 574.50 روپے تھی۔ دو ماہ میں قیمتوں میں مسلسل گراوٹ کے بعد یہ اضافہ کیا گیا ہے ۔کولکتہ میں بغیر سبسڈی والا سلنڈر اب 601 روپے کی بجائے 616.50 روپے ، ممبئی میں 546.50 روپے کی بجائے 562 روپے میں اور چنئی میں 590.50 روپے کی بجائے 606.50 روپے میں ملے گا۔