بغیر ماسک ریلوے اسٹیشنس پر آنے والوں پر 34 ہزارکا جرمانہ

   

حیدرآباد12جنوری(یواین آئی) سنکرانتی تہوار کیلئے حیدرآباد سے اپنے آبائی مقامات جانے والے افراد کی وجہ سے ریلوے اسٹیشنس پر ہجوم دیکھاجارہا ہے ۔ساوتھ سنٹرل ریلوے نے ریلوے اسٹیشنس میں ماسک کا استعمال نہ کرنے والے افراد پر 500روپئے جرمانہ عائدکرنے کا کام شروع کردیا ہے ۔ ماسک استعمال نہ کرنے والے 169افراد سے 34 ہزارروپئے جرمانہ وصول کیاگیا۔