نیوز ایجنسی اے این ائی کے مطابق موہالی کا کہنا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ان کی جانوروں کی قربانی دی جائے جس پر حکومت کی جانب سے روک لگائی گئی نہیں ہو۔انہوں نے سڑک پر قربانی کو لے کر بھی اہم بیان دیا ہے۔
کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن مولانا کوثرفرنگی موہالی نے بقرعید سے قبل بڑ ابیان دیا ہے۔
نیوز ایجنسی اے این ائی ائی کے مطابق موہالی کا کہنا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی صرف ان کی جانوروں کی قربانی دی جانی چایئے‘جن پر حکومت کی جانب سے کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی ہو۔
انہوں نے سڑک پر قربانی کو لے کر بھی اہم بیان دیاہے۔موہالی نے اپیل کی ہے کہ قربانی صرف گھروں اور مدرسوں میں دی جائے تاکہ دوسرے مذہب کے لوگوں کو تکلیف نہ ہو۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اس دوران کوئی فوٹو نہ کھینچیں اور سوشیل میڈیاپر بھی ایسے تصوئیریں شیئر نہیں کی جانی چاہئے۔
غور طلب ہے کہ ہندوستان میں بقرعید کا چاند پچھلی جمعرات کو نظر آیا ہے۔ اس کے ساتپ ہی ہندوستان میں بقرعید 12اگست کے روز منائی جائے گی۔
واضح رہے کہ چاند نظر آنے کے دس روز بعد عید منائی جاتی ہے۔پچھلے سال چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ نے تمام ضلع انتظامیہ کو اس بات کی ہدایت دی تھی کہ بقرعید کے موقع پر گائیو ں کی قربانی نہیں ہونے چاہئے۔
اس کے علاوہ انہوں نے کہاتھا کہ عید کو روایت کے طور پر منایاجاناچائے جبکہ قربانی کے جانوروں کے باقیات کو نالوں میں نہیں بہانے دیاجائے۔
چیف منسٹر یوگی اے اس بیان کے بعد مولانا فرنگی موہالی نے بھی کہاتھا کہ قربانی میں استعمال جانوروں کا خون سڑک پر نہ پھینکا جائے۔