بلا امتیازمذہب و ملت400راشن کٹس مستحق خا ندا نوں میں تقسیم

   

بسواکلیان 21ْْْمئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)شیرے سوار بیت مال کی جانب سے بلا امتیازمذہب و ملت400راشن کٹس مستحق خا ندا نوں میں تقسیم کی گئی جس میں تمام بنیادی روز مراہ کے اشیا ء جیسے چا ول ،جوا ری گہیوں کا آٹا، شکر ،چا ئے پتتی، صا بن ، تیل، مسور کی دال چنے کی دال پر مشتمل کٹس بنائے گئے ۔ COVID-19کے دو ماہ کے طویل لا ک ڈا ئون کی وجہ سے متاثر لوگوں میں تقسیم عمل میں آئی ۔ویسے مختلف تنظیموں اور مختلف انجومنوں کی جا نب سے بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں لیکن شیر سوار بیت المال کی جا نب سے جو کٹس تیار کی گئی ہیں اس میں پورے بنیادی ضرو ریات کا خیال رکھتے ہو ئے کٹس تیار کی گئے جو لو گوں میں مقبول اور کٹس حا صل کر نے وا لے مستحقین میں خو شی کی لہر نظر آرہی تھی ۔ کٹس کی فراہمی وغیرہ کا نظم کسی چندے پر منحصر نہیں ہے بلکہ اس کا انحصارصرف شیر سوار بیت المال کے ذمہ دار ممبران کے تعا ون عمل سے انجام پاتی ہے۔ اس مو قع پر تحصلدار Savitri-Sharnu Salgarکو بھی مدعو کیا گیا تھا ان کے علاوہ متولی درگاہ راجہ بیگ سوار ضیاء الحسن صا حب جا گیر دار چشتی نظامی شیر سوار کی قیادت میں تقسیم عمل میں آئی اس مو قع پر جناب فتح علی خان (پھترو بھائی)،جا وید نظامی ،مو لانارسول صاحب ملٹری مین ،سید واجد صاحب ،ماجد با رود والے ،ماجد بھوسگے اور کٹس کے مستحقین مو جود تھے ۔اس مو قع پر تحصلداربسواکلیان نے اپنی تقر یر میں کہا کے شیر سوار بیت المال کی جا نب سے جو کٹس بنائے گئے ہیں اس میں بنیادی چیزوں کا خا ص خیال رکھا گیا جس سے یہ کٹس حاصل کر نے والے لوگ مطمین اور خوش نظر آرہے ہیں ۔کئی تنظموں نے کٹس کی تقسیم کئے ہیں لیکن شیر سوار کے کٹس بہترین انداز میں تیار کئے گئے ہیں ۔مز ید انہوں نے لو گوں کو ہدا یت کر تے ہو ئے کہا کہ مذ ہبی مقا مات پر زیادہ عوام جمع نا ہوں ،کرونا سے بچنے کے لئے لا زمی ہے کے ما سک کا استعمال کریں فا صلے کا خیال رکھے جس کی وجہ سے ہم محلک وائر س سے بچنے میں کا میاب ہو سکے ۔