بلجیم میںکورونا پر قابو پانے جنوری تک پابندیاں برقرار

   

بروسیلز : بلجیم میں حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لگائی گئی پابندیوں کو آئندہ سال وسط جنوری تک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، تاہم اس میں کچھ ترمیم بھی کی گئی ہے۔اس فیصلے کے تحت فوڈ سیکٹر کے علاوہ کپڑے اور چند اشیاء کی دکانوں کو حفاظتی اقدامات کے ساتھ کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے لیکن تمام ریسٹورنٹ، بار، کیفے، حجام کی دکانیں اور بیوٹی سیکٹر پہلے ہی کی طرح آئندہ سال وسطِ جنوری تک بند رہیں گے۔ اس بات کا اعلان بلجیم کے وزیرِ اعظم الیگزینڈر دی کرو کی جانب سے جمعے کی شام دیر گئے تک جاری رہنے والے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا۔ 6 گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس کے فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا ملک اس وقت ایک دوراہے پر کھڑا ہے، وائرس کے پھیلاؤ کی شدت پہلے سے کم ہوگئی ہے لیکن یہ ابھی بھی موجود ہے۔