بلدیہ میدک پر کانگریس کی گرفت مضبوط

   

پدما دیویندر ریڈی کے دست راست 5 کونسلرس کانگریس میں شامل

میدک ۔ 12 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بلدیہ میدک پر کانگریس کی گرفتار مضبوط ہونے جارہی ہے۔ یہاں گزشتہ دس سالوں یعنی دو میعادوں سے بی آر ایس کے صدرنشین اور نائب صدر نشین منتخب ہوئے۔ اب پوری بلدیہ بی آر ایس کے قبضہ سے نکلتی جارہی ہے۔ آج کانگریس ایم ایل اے مائنم پلی روہت راؤ سے کیمپ آفس میں بی آر ایس کے کونسلرس جو سابق رکن اسمبلی پدمادیویندر ریڈی کے دست راست رہ چکے ہیں۔ مائنم پلی سے ملاقات کرتے ہوئے کانگریس سے منسلک ہوگئے جن میں وارڈ نمبر 4 کے سریدھر یادو، وارڈ نمبر 6 کے راگی اشوک، وارڈ نمبر 11 کے محمد سمیع الدین اور وارڈ 32 کے جی سائی اور وارڈ 29 بی کرشنا شامل ہیں جبکہ دو چار دن قبل وارڈ 9 کے مدھوسدھن راؤ، وارڈ 8 کے درگا پرساد اور رکن معاون صدر بی آر ایس میدک ٹاؤن ایم گنگادھر بھی کانگریس میں شامل ہوگئے۔ اب صدر نشین بلدیہ ٹی چندراپال بھی اپنا ذہن بنا رہے ہیں۔ ورنہ تحریک عدم اعتماد کی کارروائی بھی ہوسکتی ہے۔ اب آگے وقت ہی بتائے گا کہ صدرنشین اور نائب صدر نشین کی تبدیلی ہوگی یا نہیں۔ بہرکیف بی آر ایس کے قبضہ سے بلدیہ میدک پر اب کانگریس کا قبضہ ہوسکتا ہے۔