بلدی انتخابات۔ دوکانیں بندہونے کی وجہہ سے لوگ شراب کا ذخیرہ کررہے ہیں

,

   

حیدرآباد۔ منگل کے روز ہونے والے بلدیہ گریٹر حیدرآبادانتخابات کے پیش نظر اتوارکے روز شرا ب کی دوکانوں پر عوام کی کثیر تعداددیکھنے کو ملی ہے۔

چونکہ انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہے لہذا ریاستی الیکشن کمیشن نے احکامات جاری کئے ہیں کہ اتوار کی شام 6بجے سے یکم ڈسمبر کی شام 6بجے تک شراب کی دوکانیں بندرکھی جائیں۔

انڈین ایکسپرس کی رپورٹ کے بموجب عام دنوں میں اتو ار کے روز جس قدر شراب فروخت کی جاتی ہے اس سے دوگنا شراب اس اتوار کے روزایک دن میں فروخت کی گئی ہے۔ شراب کی دوکانوں پرطویل قطاریں دیکھنے کوملیں۔

شیخ پیٹ میں گولکنڈہ وائن مارٹ کے ایک دوکاندار نے کہاکہ ”بعض لوگ کار ی ڈکی بھرنے تک کی شراب خریدی ہے“۔

عام دنوں میں 3.5-4لاکھ روپئے کی کمائی کرنے والی دوکانوں پرخبر ہے کہ 7-8لاکھ تک کی کمائی ہوئی ہے۔

ایس ای سی نے تلنگانہ کے محکمہ آبکاری کو ہدایت دی ہے کہ وہ غیرقانونی شراب کی منتقلی پر روک لگائے۔محکمہ آبکاری کے اسٹنٹ سپریڈنٹ‘ انفارسمنٹ این انجی ریڈی نے کہاکہ اتوار کی رات سے رائے دہی اختتام پذیرہونے تک محکمہ چوکسی اختیار کئے ہوئے ہے