بلدی انتخابات میں اقتدار کے بیجا استعمال کا اندیشہ، وجئے شانتی کا بیان

   

حیدرآباد 18 اگسٹ (سیاست نیوز) کانگریس کی سینئر لیڈر وجئے شانتی نے کہاکہ میونسپل وارڈس کی حد بندی سے متعلق تلنگانہ ہائی کورٹ کے ریمارکس سے ظاہر ہوگیا کہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ قانون کا کس قدر احترام کرتے ہیں۔ وجئے شانتی نے کہاکہ ہائی کورٹ کے ریمارکس سے ظاہر ہوگیا کہ چیف منسٹر اقتدار کا بیجا استعمال کررہے ہیں۔ وجئے شانتی نے کہاکہ حکومت بلدی انتخابات میں اقتدار کا بے جا استعمال کرنے میں کسی بھی حد تک جاسکتی ہے۔