بلقیس بانوکیس:مجرموں کی سرینڈر کی مدت میں توسیع کی درخواست پر آج سماعت

   

نئی دہلی : بلقیس بانو کیس کے 11 میں سے 5 مجرموں نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی ہے جس میں جیل میں خودسپردگی کے لیے مزید وقت دینے کی درخواست کی گئی ہے۔ ان کے وکلاء￿ کا موقف ہے کہ خودسپردگی کے لیے دیا گیا دو ہفتہ کا وقت 22 جنوری کو ختم ہو رہا ہے اس لیے ان کی درخواستوں کی فوری سماعت کی جائے۔ سپریم کورٹ نے اس دلیل کو قبول کر لیا ہے اور جمعہ 19 جنوری کو سماعت ہوگی۔ ان پانچ مجرموں میں گووند بھائی نائی، پردیپ موردھیا، بپن چندر جوشی، رمیش چندنا اور متیش بھٹ شامل ہیں۔ ان میں سے کچھ مجرموں نے اپنے بیٹے کی شادی کا حوالہ دیتے ہوئے خودسپردگی کی تاریخ میں توسیع کی درخواست کی ہے۔ کچھ نے ٹانگوں کی سرجری کے لییکچھ نے اپنے والدین کی دیکھ بھال کے لیے، کچھ نے فصلوں کی کٹائی کے لییمہلت دی جائے۔سپریم کورٹ نے 8 جنوری کو 2002 کے گجرات فسادات کے دوران بلقیس بانو کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے ملزم 11 مجرموں کو قبل از وقت رہائی دینے کے ریاستی حکومت کے فیصلے کو مسترد کر دیا تھا۔