حیدرآباد /18 اگست (سیاست نیوز ) ٹی آر ایس ایم ایل سی کے کویتا نے بلقیس بانو کیس مجرمین کی رہائی کی مذمت کی اور سپریم کورٹ سے مداخلت کی اپیل کی ۔ مجرموں کا خیرمقدم کو سماج کے منہ پر طمانچہ قرار دیا ۔ کے کویتا نے ٹوئیٹس کرکے عصمت ریزی مجرموں کی رہائی کے فیصلے سے دستبرداری کا حکومت سے مطالبہ کیا اور کہا کہ مجرموں کی جیل سے رہائی کے موقع پر جس طرح ان کا استقبال کیا گیا اس طرح کی روایت ملک کیلئے باعث شرم ہے ۔ یہ سلسلہ روکنا چاہئے ۔ کویتا نے کہا کہ غور طلب ہے کہ گجرات حکومت نے عام معافی کے تحت بلقیس بانو کے مجرموں کو /15 اگست کو رہا کردیا ۔ جیل میں عمر قید کی سزاء کاٹنے والے 11 مجرمین کا جیل کے باہر ایک تنظیم اور ارکان خاندان نے شیرینی و آتشبازی کے ساتھ پھولوں کا ہار پہنا کر استقبال کیا جو باعث شرم ہے ۔ ن