بلقیس کیس: گجرات حکومت عدالت سے رجوع

   

ن

ئی دہلی : گجرات حکومت نے بلقیس بانو کے قصورواروں کو واپس جیل بھیجنے کے معاملہ میں سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ ریاستی حکومت نے معاملے میں نظرثانی کی درخواست دائر کی ہے جس میں فیصلے سے گجرات حکومت کیخلاف کئے گئے سخت تبصروں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ 8 جنوری کو سپریم کورٹ نے 11 مجرموں کو واپس جیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے گجرات حکومت کے قبل از وقت رہائی کے حکم کو منسوخ کر دیا تھا۔عرضی میں کہا گیا ہیکہ ریاستی حکومت کے مل کر کام کرنے اور ملزمان کے ساتھ ملی بھگت جیسے تبصرے انتہائی نامناسب ہیں۔ عدالت کے تبصروں سے حکومت کی شبیہ کو کافی نقصان پہنچا ہے۔