بلندی سے گرنے پر دو مزدوروں کی موت

   

حیدرآباد ۔ 2 اکٹوبر (سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ کوکٹ پلی میں بلندی سے گر کر دو مزدور ہلاک ہوگئے۔ کوکٹ پلی پولیس کے مطابق 23 سالہ کمار ساہو اور 24 سالہ چتن پاٹل جن کا تعلق ریاست چھتیس گڑھ سے بتایا گیا ہے، کوکٹ پلی علاقہ میں رہتے تھے۔ یہ دونوں جو پیشہ سے مزدور تھے۔ کل ایک کنسٹرکشن سائیٹ کی 7 ویں منزل پر کام کررہے تھے کہ مشتبہ طور پر بلندی سے گر کر شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری علاج کیلئے منتقل کیا گیا جہاں وہ فوت ہوگئے۔ کوکٹ پلی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔