بلوچستان میں آج شٹر ڈاؤن کی اپیل

   

اسلام آباد: پاکستان کے دارالحکومت میں دھرنا دینے والے بلوچی انسانی حقوق کارکنوں نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف 3 جنوری کو شٹر ڈاؤن کرنے کی اپیل کر دی ہے۔اپیل کرنے والے انسانی حقوق کارکنوں نے الزام لگایا ہے کہ بلوچ نوجوانوں کو اغوا کیا جاتا ہے، ان کی نسل کشی کی جاتی ہے اور انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیاں کی جاتی ہیں۔ باد رہے سینکڑوں کارکن اپنے مطالبات کے حق میں گذشتہ کئی دنوں سے اسلام آباد میں دھرنا دے رہے ہیں۔یہ احتجاجی کارکن صوبہ بلوچستان سے یہاں طویل سفر کر کے پہنچے ہیں۔ واضح رہے ان دنوں اتفاق سے پاکستان میں نگران وزیر اعظم کا تعلق بھی صوبہ بلوچستان سے ہے، چیف جسٹس آف پاکستان بھی اسی صوبے سے ہیں اور پارلیمنٹ کے ایوان بالا یعنی سینیٹ کے چئیرمین بھی صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھتے ہیں۔