بلوچستان میں سیکیورٹی کی گاڑی پر حملہ،2 پولیس اہلکار ہلاک

   

پشاور: پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں سیکیورٹی اہلکاروں کو لے جانے والی گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے بم حملے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے ہیں۔قومی میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ شہر کی ایک مصروف سڑک پر پولیس اہلکاروں کو لے جانے والی گاڑی پر بم حملہ کیا گیا۔دھماکے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے ہیں ۔حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔