بلڈوزر کارروائی معاملہ : جمعیۃ علماء کا جوابی حلفنامہ

   

نئی دہلی : اترپردیش کے مختلف اضلاع میں مسلمانوں کی املاک پر بلڈوزر کے ذریعہ غیر قانونی انہدامی کارروائی کے خلاف صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا ارشدمدنی کی جانب سے داخل پٹیشن پرچہارشنبہ 29 جون کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی۔اس اہم پٹیشن وکیشن بنچ کے جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جے بی پاردی والا سماعت کریں گے۔جمعیۃ علماء کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ سی یو سنگھ اور ایڈوکیٹ نتیا راما کرشنن پیش ہونگے ۔قبل ازیں آج جمعیۃ علماء نے یو پی حکومت کی جانب سے داخل حلف نامہ پر جوابی حلف نامہ عدالت میں داخل کردیاہے جس میں تحریر کیا گیا ہے کہ چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ، اعلیٰ پولیس افسران و دیگر کی جانب سے عوامی بیانات میں احتجاج کرنے والوں کے متعلق کہا گیا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کو سبق سکھایا جائے گا۔