بلک ڈرگ پارک میں 2000کروڑ کی سرمایہ کاری کی توقع

   

شملہ: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بلک ڈرگ فارما پارک کا سنگ بنیاد رکھا اور ٹرپل آئی ٹی کا آن لائن افتتاح کیا۔انہوں نے آج کہا کہ گرو نانک دیو کو یاد کرتے ہوئے ، گرووں کو یاد کرتے ہوئے ، ماں چنت پورنی کے قدموں میں سلام پیش کرتے ہوئے ، دھنتیرس اور دیوالی سے پہلے ہماچل کو ہزاروں کروڑ کا تحفہ دیتے ہوئے مجھے خوشی ہورہی ہے ۔ اونا میں ملک کے دوسرے بلک ڈرگ پارک کا کام شروع ہو گیا ہے ۔ اس سے بڑی سوغات کیاہوسکتی ہے ۔ ملک میں چوتھی وندے بھارت ٹرین ہماچل کو ملی ہے ۔ آج ہماچل میں ٹرین نہیں بلکہ ہندوستان کی جدید ترین ٹرین چل پڑی ہے ۔مودی نے کہا کہ بلک ڈرگ پارک کے قیام کے بعد ضلع اونا ادویات سازی کے شعبے میں ایک بڑا ہب بن کر ابھرے گا۔