بلیا: اترپردیش کے ضلع بلیا کے جیل میں بارش کاپانی بھرنے کی وجہ سے ضلع انتظامیہ نے یہاں قید سبھی قیدیوں کو دیگر جیلوں میں منتقل کردیا۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راج کرن نیر نے آج یہاں بتایا کہ جیل میں پانی بھرنے کے بعد انتظامیہ کو یہ فیصلہ کرنا پڑا۔ انہوں نے بتایا کہ جیل میں بند سبھی 939قیدیوں کو اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی 31بسوں سے امبیدکر نگر اور اعظم گڑھ جیل بھیجا گیا ہے ۔ قیدیوں کو بھیجنے کا کام ہفتہ سے شروع کیا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ہفتہ کو 18بسوں کے ذریعہ 555قیدی بھیجے گئے تھے جبکہ اج 13بسوں سے 338قیدیوں کودیگر اضلاع میں بھیجا گیا ہے ۔