بل گیٹس کی ٹھیلے پر چائے نوشی

   

نئی دہلی : مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس ملک میں سوشل میڈیا پر مشہور چائے والے کی چائے پینے پہنچ گئے۔ ٹی وی رپورٹس کے مطابق بل گیٹس ان دنوں ہندوستان کے دورہ پر ہیں جہاں انہوں نے سوشل میڈیا پر مشہور ڈولی چائے والے کے ٹھیلے پر جاکر اس کی چائے پی۔ جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی۔