بمراہ پر مکمل انحصارہندستان کیلئے نقصاندہ :مرلی

   

دبئی۔ سری لنکا کے سابق لیجنڈ اور دنیا میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر متھیا مرلی دھرن نے یہ مانتے ہوئے کہ ہندوستان کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ ہندوستانی ٹیم کے لیے میچ ونر ہیں، لیکن مرلی محسوس کرتے ہیں کہ ویراٹ کوہلی کی قیادت والی ٹیم اس وقت ان پر بہت انحصارکرتی ہے جو ٹیم کیلئے مشکل ہوگا۔آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سوپر12 کے ابتدائی میچ میں ہندوستان روایتی حریف پاکستان سے 10 وکٹوں سے ہارگیا اور مرلی نے کہا کہ ہندوستان، بمراہ کو چھوڑ کر پاکستان کے شاہین آفریدی یا حارث رؤف جیسا حقیقی فاسٹ بولر نہ ہونا تشویش کا باعث تھا۔آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں ایک چیز جو واضح ہوئی وہ یہ ہے کہ بہترین ٹیموں کے پاس مضبوط بولنگ شعبہ ہے۔ پاکستان حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی کی رفتار کی وجہ سے خطرناک ثابت ہوا ہے۔ وہ 140 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے بولنگ کرسکتے ہیں۔ یارکرز اور دھمی گیندیں ڈالتے ۔ اضافی رفتار سے ان حالات میں بڑا فرق پڑتا ہے اور پھر یہ اسپنرزکے بارے میں ہے جو ایک لائن اور لینتھ پر قائم رہ سکتے ہیں۔ مرلی دھرن نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے لیے اپنے کالم میں ان یہ تفصیلات لکھی ہیں۔مرلی نے مزید لکھا کہ جس ٹیم کو اس حوالے سے میری فکر ہے وہ ہندوستان ہے۔ جسپریت بمراہ ایک میچ ونر ہیں لیکن وہ اس وقت بولنگ شعبہ کا سارا بوجھ اٹھائے ہوئے ہیں۔