بنت مکہ، نغمہ بنانے والی ریپر کو گرفتار کرنے کا حکم

,

   

ریاض: سعودی عرب کے اہم او رمسلمانوں کیلئے مقدس شہر کی حیثیت رکھنے والے شہر ”مکہ“ کی انتظامیہ نے ایک متنازعہ ویڈیو بنانے والی باحجاب ریپر کو گرفتار کرنے کا حکم صادر کردیا ہے۔ خلیجی اخبار ”گلف نیوز“ کے مطابق مکہ گورنر شہزادہ خالد بن فیصل نے چند روز سے وائرل ہونے والی ویڈیو کے بعد افریقی نژاد نوجوان ریپر و گلوکارہ اصائلی کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=-ZFfjilGGNo

مذکورہ لڑکی نے چند روز قبل ایک ویڈیو اپلوڈ کی تھی جس میں وہ حجاب پہنے مکہ مکرمہ کے ہوٹلوں اور چائے خانوں میں گلوکاری کرتی نظر آرہی ہے۔ اصائلی نے ”بنت مکہ“ نامی ایک گیت گاتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔ سوشیل میڈیا بشمول یوٹیوب پر کئی لوگ اس گانے کو پسند کررہے ہیں دوسری جانب کئی لوگ اس گانے پر تنقیدیں بھی کررہے ہیں۔ گانے میں اصائلی نے حجاب پہنا ہوا ہے۔ دیگر لڑکیاں جن میں کم عمر لڑکیاں بھی شامل ہیں رقص کررتے نظر آرہے ہیں۔ کئی افراد نے اصائلی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ گانے میں پیغام دیا گیا ہے کہ مکہ کی لڑکیاں بہت خوبصورت ہوتی ہیں۔گرفتاری کے حکم کے باوجود تاحال اصائلی کو گرفتار نہیں کیاگیا۔