بنڈی سنجئے ریاستی صدر بی جے پی منتخب

   

حیدرآباد /11 مارچ ( سیاست نیوز ) بی جے پی کے قومی صدر جگت پراکاش نڈا نے آج بنڈی سنجئے کمار ، ایم پی کو تلنگانہ بی جے پی کا ریاستی صدر منتخب کیا ہے ۔ ارجن سنگھ قومی جنرل سکریٹری کی جانب سے قومی صدر قومی جنرل سکریٹری نے آرڈر جاری کیا ۔ تمام ریاستی انچارجس جنرل سکریٹری کو اطلاع دی ۔ سرکیولر مورخہ 11 مارچ 2020 کے تحت فوری اثر کے ساتھ انتخاب پر عمل ہوگا ۔ بنڈی سنجئے کا تقرر ڈاکٹر لکشمن کی جگہ فوری طور پر ہوگا ۔