بنڈی کی یاترا ڈرامہ اور شعبدہ بازی ہے

   

کسانوں کے مفاد میں جنترمنتر پر دھرنا دیں، صدر بی جے پی کو ٹی آر ایس کا مشورہ

گمبھی راؤ پیٹ ۔ ٹیسکو آپ چیرمین کونڈوری راویندر راؤ نے رکن پارلیمنٹ کریم نگر و صدر تلنگانہ بھارتیہ جنتا پارٹی بنڈی سنجے کو مشورہ دیا کہ وہ تلنگانہ کے کاشتکاروں کے مفاد ہی دہلی جاکر جنتر منتشر پر دھرنا دیں تاکہ مرکز کی حکومت تلنگانہ کے کاشتکاروں کے یہاں اُگائی جانے والی فصل کو رعایتی قیمت مل سکے ۔ راویندر راؤ نے آج سرسلہ ضلع کے گمبھی راؤ پیٹ میں ٹی آر ایس پارٹی آفس میں پریس کانفرنس کو مخاطب کر رہے تھے ۔ انہوں نے 23 ستمبر سے حلقہ اسمبلی سرسلہ کے مختلف مقامات بنڈی سنجے کی جانب سے روبہ عمل لائی جانے والی یاترا پر شدید تنقید کی اور کہا کہ بنڈی سنجے کی یاترا صرف ایک ڈرامہ و شعبدہ بازی ہے ۔ بنڈی سنجے یاترا کے دوران سبھاؤں کو مخاطب کرتے ہوئے سفید جھوٹ بول رہے ہیں جبکہ تلنگانہ میں ٹی آر ایس کے برسر اقتدار آنے کے بعد کاشتکاروں سمت عام آدمی کو خاطر خواہ فائدہ حاصل ہوا ہے ۔ ٹی آر ایس نے گذشتہ 7 سالوں کے دور اقتدار کے دوران تلنگانہ کے نقشہ ہی بدل دیا ۔ جس کی ملک بھر میں مثال نہیں ملتی ۔ راویندر راؤ نے کہا کہ جھوٹ کو سچ بولکر اور سچ کو جھوٹ بول کر کبھی بھی اقتدار حاصل نہیں کیا جاسکتا ۔ اس پریس کانفرنس میں زیڈ پی ٹی سی وجئے لکشمن ، ایم پی پی کرونا سریندر ریڈی کے علاوہ وینکٹ سوامی ، محمد احمد علی ، عبدالوحید ، کملاکر ریڈی ، راجہ رام اور دیگر موجود تھے ۔