بنک اکاؤنٹ میں تین بار سے زیادہ پیسہ جمع کروانے 50روپے چارجس اداکرنے ہوں گے، ایس بی آئی کے نئے قوانین

,

   

نئی دہلی: ملک کا سب سے بڑا بنک ”اسٹیٹ بنک آف انڈیا“(ایس بی آئی)نیا قانون نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس نئے قانون کے مطابق اب ایک ماہ کے دوران کوئی گاہک بنک اکاؤنٹ میں رقم جمع کروانے،رقم نکالنے، چیک کا استعمال، اے ٹی ایم ٹرانزکشن سے جڑے تمام معاملو ں پر چارجس عائد ہونے و الے ہیں۔ یہ نیا قانون یکم اکٹوبر 2019ء سے لاگو ہوگا۔ ایس بی آئی کے جاری کردہ سرکلر کے مطابق یکم اکٹوبر سے آپ ایک مہینہ میں صرف تین مرتبہ ہی رقم مفت جمع کرواسکتے ہیں۔

اگر تین مرتبہ سے زیادہ جمع کروانے پر آپ کو ہر مرتبہ50 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ فی الحال کوئی گاہک اپنے بنک میں کتنے ہی مرتبہ بنک میں رقم جمع کرواسکتا ہے۔ اور بنک سرویس چارج پر 12فیصد جی ایس ٹی لاگو ہے۔ ایس بی آئی نے چیک قوانین میں بھی سختی لاتے ہوئے بتایا کہ یکم اکٹوبر سے کوئی بھی چیک کسی تکنیکی خرابی کے وجہ سے (باؤنس کے علاوہ) واپس لوٹتا ہے تو چیک جاری کرنے والے پر 150روپے او رجی ایس ٹی کا چارج کا جرمانہ ہوگا۔ جی ایس ٹی کی ملاکر جملہ168روپے ہوں گے۔