کولکاتا: مغربی بنگال کے مہاجر مزدروں پر حملے کے واقعات پر بہرام پور سے ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ یوسف پٹھان نے مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کو خط لکھ کر بنگالی مزدوروں کی حفاظت پر توجہ دی جائے۔ مختلف مقامات پر بنگال کے مزدوروںپر حملے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔اس میں سب سے زیادہ مرشدآباد کے مہاجر مزدور سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ بیلڈانگا میںہی ہزاروں مہاجر مزدور واپس آئے ہیں ۔یوسف نے اپنے خط میں بنگالی کارکنوں کے تحفظ کے بارے میں گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں تشدد کا شکار ہیں۔ خط میں انہوں نے لکھا ہے کہ بنگال کے مزدوروں، خاص طور پر ان کے حلقہ برہم پور اور مرشد آباد ضلع کے دیگر کارکنوں پر ’’وحشیانہ حملے‘‘ کرنے ، ڈرانے دھمکانے اور لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔