بنگال اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے شیوسینا کا اعلان

   

ممبئی :شیو سینا نے مغربی بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ مغربی بنگال میں اس سال اپریل۔ مئی میں اسمبلی انتخابات ہونے جارہے ہیں ، جس میں شیوسینا بھی اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔ شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے ٹویٹ کرکے اس کا اعلان کیا۔ سنجے راوت نے ٹویٹ کرکے کہا کہ بہت وقت سے جس خبر کا انتظار تھا ، پارٹی سربراہ ادھو ٹھاکرے سے تبادلہ خیال کے بعد شیوسینا نے مغربی بنگال الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔مغربی بنگال میں شیوسینا پہلی مرتبہ انتخابی میدان میں اترنے نہیں جارہی ہے۔ اس سے پہلے 2019 میں بھی شیوسینا لوک سبھا انتخابات میں اپنے امیدواروں کو اتار چکی ہے۔ نیز 2016 میں بھی شیوسینا مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات میں حصہ لے چکی ہے۔