بنگال ضمنی الیکشن میں مرکزی دستوں کی پندرہ کمپنیاں

,

   

کلکتہ۔ مرکزی دستوں کی پندرہ سے زائد کمپنیاں 25نومبرکے روز مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے تین اسمبلی حلقوں کی ضمنی الیکشن کے لئے تعینات کی جائیں گی‘

الیکشن کمیشن کے ذرائع نے منگل کے روز یہ بات کہی ہے۔ ہر اسمبلی حلقہ میں پانچ کمپنیاں تعینات کی جائیں گی‘ جو مغربی مدن پورہ ضلع کے کھارا گ پور‘

نادیہ ضلع کے کریم پور اور نارتھ دنجا پور ضلع کے کالی گنج میں تعینات کئے جائیں گے۔ہر اسمبلی حلقہ پر ایک پولیس مبصر بھی متعین کیاجائے گا‘

اس کے علاوہ ایک جنرل مبصر اور اخراجات کی جانچ کرنے والا ایک مبصر بھی متعین کیاجائے گا۔

نومبر28کیر وز نتائج کا اعلان کیاجائے گا