بنگال میں بی جے پی کارکن درخت سے لٹکا ہوا پایا گیا

,

   

کولکتہ : بی جے پی کا 34 سالہ کارکن بجوئے شل مغربی بنگال کے ضلع نادیہ میں ایک درخت سے لٹکاہوا پایا گیا۔ بی جے پی مغربی بنگال یونٹ نے الزام عائد کیا کہ ان کے کارکن کا قتل کیا گیا ہے۔ پارٹی نے کہا کہ غنڈوں کی جانب سے ہر وقت ایسا ہی کیا جارہا ہے اور یہ سیاسی قتل ہے۔ جس پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایک ماہ میں اسی طرح کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔