بنگال میں جڑواں بھائیوں کی جڑواں بہنوں سے شادی

   

بردوان : بنگال میں جڑواں بہنوں کی شادی جڑواں بھائیوں سے ہوئی، ایک دن اسی شادی کے منڈپ میں بڑی دھوم دھام سے یہ شادی ہوئی۔ کچھ دن پہلے مہاراشٹر اکے شہر سولاپور سے خبر آئی کہ دو جڑواں بہنوں نے ایک ہی لڑکے سے شادی کر لی ہے۔ ادھر مغربی بنگال سے ایک یہ بڑی خبر سامنے آ رہی ہے، کہا جا رہا ہے کہ یہاں دو جڑواں بہنوں نے دو جڑواں بھائیوں سے شادی کر لی ہے۔ سیدھے الفاظ میں، لڑکی بھی جڑواں ہے اور لڑکا بھی جڑواں ہے۔ دونوں کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ لوگ انھیں مبارکباد دے رہے ہیں۔مغربی بنگال کے بردوان میں یہ شادی ہوئی۔لو۔ارپیتا اور کش۔پرمیتا کی شادی مشرقی بردوان کے کرمن گاؤں میں ہوئی۔